خبرنامہ

بینک اسلامی اور ریاقنی ٹرانسفر نے رقوم کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (ملت + اے پی پی) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور رقوم منتقل کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ریاقنی ٹرانسفر نے رقوم کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت بینک اسلامی ملک کے 93 شہروں میں 317 برانچز کے ذریعے رقم کی منتقلی کی سہولیات فراہم کرے گا۔ بینک اسلامی ملک کے 93 شہروں میں 317 برانچز کے ذریعے رقم کی منتقلی کی سہولیات فراہم کرے گا۔ بینک اسلامی کے سی ای او حسن اے بلگرامی نے کہا ہے کہ معاہدہ سے دنیا بھر سے صارفین بینک اسلامی کے ذریعے پاکستان رقوم منتقل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی ملک سے ٹرانسفر کی جانے والی رقم بینک اسلامی کی کسی بھی برانچ سے چند منٹ میں وصول کی جاسکے گی جس سے صارفین کو سہولت حاصل ہوگی کہ وہ جلد از جلد رقم وصول کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ رقم کی منتقلی کے لئے بینک اسلامی کا اکاؤنٹس ہولڈر ہونا لازم نہیں، بینک کے اکاؤنٹس ہولڈر بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔