خبرنامہ

بین الاقوامی حصص بازاروں میں تیزی کارجحان

نیویارک ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) بین الاقوامی حصص بازاروں میں جمعرات کو تیزی کارجحان رہا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں ڈاؤ جوننز انڈسٹریل ایوریج میں 1.2فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 18808.49 پوائنٹس تک پہنچ گیا ، نستک میں 0.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 5280پوائنٹس تک گر گیا ۔ٹوکیو میں نکی 225انڈیکس میں 0.87فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 17495.61 پوائنٹس پر پہنچا ۔ٹاپکس انڈیکس میں مجموعی طورپر 1.24پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔