خبرنامہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

نیویارک (ملت + اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابقِ ڈالر کی قدر 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد تیل کی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز نیو یارک میں برنٹ فیوچر کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 55.87 ڈالر فی بیرل میں کئے گئے۔ڈبلیو ٹی آئی کے تحت قیمتوں میں 1.8 فیصد کی کمی سامنے آئی اور مستقبل کے معاہدے 52.77 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔