خبرنامہ

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

لندن۔15 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1253.61ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔ یو ایس گولڈ فیوچر کی قیمتوں میں 0.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1254.70ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے ۔ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سودے 1254.26ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔ بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ۔