فیصل آباد (ملت + آئی این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں بیڈ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں4فیصد اضافہ۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں68کروڑ 2لا کھ ڈا لر کی1لا کھ 6ہزار میٹرک ٹن بیڈ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال اسی عرصہ میں 4فیصد اضا فے کے ساتھ 70کروڑ 73لا کھ ڈا لر ہو گئی بیڈ ویئر مصنوعات کا مجمو عی حجم1لا کھ 15ہزار میٹرک ٹن رہا۔ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطا بق پا کستانی بیڈ ویئر انٹر نیشنل مارکیٹ میں پاکستا نی بیڈ ویئر مصنوعات خوبصورتی اور مضبوطی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک میں بیڈ ویئر مصنوعات کی پیدا واری لا گت دیگر ہمسا یہ مما لک بھارت ،بنگلہ دیش ،چا ئنہ کی نسبت زیادہ ہے اسی وجہ سے ہم انٹر نیشنل مار کیٹ میں انکا مقا بلہ نہیں کر سکتے۔ ایسوسی ایشن نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ گیس اور بجلی کے ریٹ ہمسا یہ مما لک کے برابر کیے جا ئیں اور ٹیکسٹا ئل کا وفاقی وزیر بھی بنا یا جا ئے جو فوری طور پر ٹیکسٹا ئل کے مسا ئل پر توجہ دیکر انہیں حل کروا ئیاور حکو مت ٹیکسٹا ئل پیکج کا فور ی اعلان کر کے اس پر عملدرآمد کر ئے تا کہ ملکی ایکسپورٹ میں خا طر خواہ اضا فہ ہو سکے۔