فرینکفرٹ ۔(ملت آن لائن) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 24 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ یورپی یونین کے مضر گیسوں کے اخراج بارے شدید ٹیسٹ اور بین الاقوامی تجارتی تنازعات ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اس کا خالص منافع 1.4 ارب یورو (1.6 ارب ڈالر) رہا جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.7 فیصد بڑھ کر 24.7 ارب یورو رہی۔