خبرنامہ

تمام ٹیکس دفاتر میں قانونی رابطہ کار مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی)ایف بی آر نے قانونی فورمز میں مقدمات کی مانیٹرنگ کیلیے تمام ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز میں لیگل کوآرڈینیٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان لیگل ایڈوائزرز کو 10 خصوصی ٹاسک دیے جائیں گے جن میں پہلا ٹاسک یہ ہوگا کہ یہ لیگل ایڈوائزرزمتعلقہ زونل کمشنرز، لیگل قونصل اورتمام قانونی معاملات میں مقرر کردہ ڈپارٹمنٹل نمائندوں اور ڈائریکٹر لا کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، دوسرا ٹاسک مختلف ایپلٹ ٹربیونلز،ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات میں مختلف دستاویزات کی بروقت فراہمی یقینی بنانااور مقررہ مدت میںرٹ پٹیشن کیلیے پیرا وائز کمنٹس فراہم کرنا ہو گا، وفاقی محتسب اور وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے کیسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد، نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرنا یافیصلوں کے خلاف صدر مملکت کو پریزنٹیشنز بھجوانا بھی ان کی ذمے داری ہوگی۔ سینئر افسران کیلیے اہم ایشوز پردستاویزات کی تیاری،مختلف ایپلٹ فورمز کے سامنے ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پیش ہونا، لیگل ایڈوائزرز اور اسٹینڈنگ قونصل کے ساتھ قریبی رابطے اور تعیناتی کے بارے میں سفارشات دینا، قانونی ایشوز پر چیف کمشنرز اور ایف بی آر کی اسٹیٹمنٹس آف کمپلائنس، لیگل مینجمنٹ سسٹم میں اپیل ڈیٹا کی انٹری کو یقینی بنانا اور تمام قانونی فورمز پر ایف بی آر کے کیسوں کی موثر پیروی کو یقینی بنانا بھی ان کے ذمے ہوگا۔