خبرنامہ

تیان جن ائیرلائن لندن کیلئے نئی پرواز شروع کرے گی

لندن (ملت + آئی این پی) چین کی تیان جن ائیرلائن میں لندن سے چین کے صوبہ شان ژی کے دارالحکومت ژیان تک نئے ہوائی روٹ کا اعلان کیا ہے،اس روٹ پر اے330-200ائیربس چلائی جائے گی،جس میں 18بزنس کلاس اور 242اکانومی کلاس نشستیں ہوں گی،یہ ہوائی روٹ 10گھنٹے پر مشتمل ہوگا،لندن سے ژیان پہنچنے کے بعد جہاز تیان جن کیلئے اپنی پرواز جاری رکھے گا،تیان جن ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے اپنی پہلی پرواز لندن گیٹ وک ائیرپورٹ سے شروع کی تھی،آئندہ گرمیوں میں سے ہفتہ میں 2پروازیں شروع کردی جائیں گی۔