خبرنامہ

تیس ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس ادا کرنےوالوں کیلئے 5فیصد رعائت کا اعلان

فیصل آباد:(اے پی پی )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کرنے والوں کیلئے 5فیصد رعائت کا اعلان کیا ہے اور بتایاکہ ہے کہ اس ضمن میں پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی یقینی بنائی جاسکے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایکسائز فیصل آباد ریجن احمد سعید نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے کہاہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں ۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے 2لاکھ 28ہزار نئے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو 30اگست تک نوٹسز جاری کرنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں جن کا سال 2016-17ء کے سروے میں انتخاب کیاگیاہے۔