خبرنامہ

تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ٹیکسٹائل ایشیاء2018ء ‘‘کا آغاز( آج) ہفتہ کو لاہور میں ہوگا۔

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ٹیکسٹائل ایشیاء2018ء ‘‘کا آغاز( آج) ہفتہ کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( پی سی جے سی سی آئی) عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے باہمی اشتراک سے کرارہا ہے۔20 ویں ٹیکسٹائل ایشیاء2018ء کے حوالے سے پی سی جے سی سی آئی کے صدر ایم ایم نوید نے کہا ہے کہ عالمی نمائش میں27 ممالک کے 475 غیرملکی وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں500 سے زائد نمائشی سٹالز لگائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں چین، فرانس، آسٹریا، جمہوریہ چیک، جرمنی، اٹلی ، کوریا، جاپان، ترکی ، برطانیہ اور امریکا کی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں ٹیکسٹائل ، گارمنٹس، ایمبرائیڈری، ڈیجیٹل پرنٹنگ، مشینری اور کیمیکلز کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جس سے ٹیکسٹائلز کی مقامی صنعت کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس رابطوں سمیت برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔