خبرنامہ

جائیداد کی خریداری ، نئی اسکیم پر عمل درآمد جاری

جائیداد: (ملت+اے پی پی) کی خریداری پر قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے انکم ٹیکس ترمیمی بل پر عمل درآمد جاری ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق 7 دسمبر سے 30 دسمبر2016 کے دوران جائیداد کی رجسٹریشن کی 3600 ٹرانزیکشن کی گئی اور ایف بی آر اور ڈی سی ویلیو کے قرق پر جائیدادی کی خریداری پر 3 فیصد کے حساب سے 8 کروڑ 18 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں ۔ اسکیم کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر 2ارب 60 کروڑ روپے کی رقم اب ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگئی ہے ۔