خبرنامہ

جازکےبراڈبینڈصارفین کی تعداد20ملین سےمتجاوز

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) جاز کے براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی۔ جاز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں تھری اور فور جی خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور ستمبر 2018ء کے اختتام پر جاز کے براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 31 ہزار 479 تک پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کمپنی نے کہا ہے کہ جاز کے موبائل فون صارفین کی تعداد 56 ملین سے زائد ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جاز اپنے صارفین کو بہترین معیار کی خدمات کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔