خبرنامہ

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی جس نے سپاٹ مارکیٹس میں سونے کے نرخ گرا دیئے۔ذرائع کے مطابق ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 102.210ین رہی،یورو کا تبادلہ قدر میں کمی کے ساتھ 1.0640ڈالر میں ہوا۔سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح کے ساتھ 1,204.90 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔