خبرنامہ

جاپان کا تجارتی منافع 496.2 ارب ین رہا،بلوم برگ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) اکتوبر کے دوران جاپان کا تجارتی منافع 496.2 ارب ین رہا جس کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل کا کم ہونا ہے۔امریکی مالیاتی سافٹ ویئر ڈیٹا کمپنی بلوم برگ کی گزشتہ روز جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران جاپان کو 496.2 ارب ین ( 4.47 ارب ڈالر ) تجارتی ہوا جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے باعث درآمدی بل میں کمی ہے تاہم ین کی مستحکم شرح تبادلہ کے باعث ملکی مصنوعات کی برآمد اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔