خبرنامہ

جرمانوں کے 28 ارب بجلی صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف

جرمانوں کے 28 ارب بجلی صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں نیپرا کی طرف سے جرمانے کی 28ارب روپے کی رقم ٹیرف کے ذریعے صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بجلی کی پیداوار ترسیل تقسیم اور اووربلنگ پر دو روزہ اجلاس 6 نومبر کو طلب کرلیا۔اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2016-17کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ حکام نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ نیپرا کی ذمے داری ہے کہ ٹیرف ریٹ چارجز کو دیکھے، ریگولیٹر کی ذمے داری ہے کہ وہ تمام پاور پلانٹس کی نگرانی کرے، اس موقع پرآڈٹ حکام نے نیپرا کی بطور ریگولیٹر کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔