خبرنامہ

جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کمی

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) مالی سال 2018ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی (جی ٹی وائی آر) کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018ء میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 580.7 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 838 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کی کمی سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 14.02 روپے کے مقابلہ میں 9.72 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔