اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے جنوبی کوریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش’’کوریا انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ ہاسپٹل ایکویپمنٹس شو‘‘میں شرکت کے لئے خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق یہ عالمی نمائش 14 سے 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوگی جس میں آلات جراحی اور ہسپتالوں سے متعلق دیگر مصنوعات فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 16 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔