خبرنامہ

جون میں خشک میوہ جات کی درآمدات میں 6.76 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) رواں سال جون کے مہینے میں خشک میوہ جات کی درآمدات میں 6.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2018ء کے دوران پاکستان نے خشک میوہ جات کی درآمدات پر 158 ملین روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا جو مئی 2018ء کے مقابلے میں 6.76 فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2018ء میں پاکستان نے خشک میوہ جات کی درآمدات پر 148 ملین روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا۔