خبرنامہ

حبیب شوگر ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 40.45 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) 30 جون 2018ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران حبیب شوگر ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 40.45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر تا جون 2017-18ء کے دوران کمپنی نے 745.3 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ اکتوبر تا جون 2016-17ء کے دوران حبیب شوگر ملز کا بعداز ٹیکس نفع 529.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح کمپنی کے خالص منافع میں 213.1 ملین روپے یعنی 40.45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔