خبرنامہ

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کردی

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بندکردی۔

وزارت صنعت و پیدوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق خریداری تاحکم ثانی روکنےکی ہدایت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خریداری کی بندش سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی دستیابی ختم ہوجائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 14 ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔