خبرنامہ

حکومت کا جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا بڑا منصوبہ تیار

حکومت کا جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا بڑا منصوبہ تیار
لاہور:(ملت آن لائن) حکومت پنجاب نے زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر سورج مکھی کی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنانے اور ملک میں خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔
کل ہدف کا 1 لاکھ 78 ہزار ایکڑ صرف جنوبی پنجاب کے تین ڈویژن ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے رکھا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے ، حکومت پنجاب اور آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے سورج مکھی کی خریداری کے لیے ضلعی سطح پر مراکز قائم کیے جائیں گے ۔ زراعت کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محکمہ زراعت نے خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت خصوصی مہم تیلدار اجناس کی کاشت کا آغاز کردیا ہے ۔