خبرنامہ

خام تیل کی قیمتوں میں کمی

سنگا پور (ملت + اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کے نرخ 5 فیصد تک گر گئے۔امریکا میں خام تیل کے ذخیرے میں 8 ملین بیرلز کے اضافے کی اطلاع سے تیل کی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور راتوں رات خام تیل کے نرخ 5 فیصد تک نیچے آگئے۔سنگا پور مرکنٹائل میں لائیٹ امریکی آئل(ڈبلیو ٹی آئی)کے سودے 30 سینٹ کی کمی کے ساتھ 50.58 ڈالر فی بیرل اور لندن برنٹ کروڈ(برنٹ نارتھ سی)کی سپلائی 43 کی کمی کے ساتھ 53.54 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔