خبرنامہ

خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی )ملت آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہوسکتا ہے ، عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی گھنٹی بجا دی ہے جس نے غریب عوام کی نیندیں اُڑا دی ہیں ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 62 ڈالر 44 سینٹس جبکہ امریکی خام تیل 56 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکا ہے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو آئندہ آنے والے دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔