خبرنامہ

خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی طلب میں کمی اور ملک میں شیل آئل کی پیداوار میں اضافہ ہے۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 80 سینٹ کم ہوکر 54.92 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 96 سینٹ گر کر 52.05 ڈالر فی بیرل طے پائے۔