خبرنامہ

خام تیل کے نرخ دسمبر2016 ء کے بعد پہلی مرتبہ50 ڈالر فی بیرل سے کم

سنگا پور (ملت + اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 50 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئے۔سنگا پور تیل منڈی میں نیویارک کے میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی(ڈبلیو ٹی آئی) کی اپریل کے لئے سپلائی ایک ڈالر کم ہونے کے بعد 49.28 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔لائٹ یو ایس کروڈ کی فی بیرل قیمت دسمبر2016 ء کے بعد پہلی مرتبہ پچاس ڈالر سے نیچے گئی ہے البتہ برینٹ نارتھ سی (لندن کروڈ)کی اپریل کے لئے سپلائی 35 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 52.54 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔لائٹ امریکی کروڈکی فی بیرل قیمت میں اس ہفتے میں سات فیصد تک کمی آئی ہے۔