خبرنامہ

خام تیل کے نرخ گذشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

سنگاپور (ملت + اے پی پی) امریکا میں خام تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گذشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی اپریل میں فراہمی کے معاہدے 45 سینٹ کی کمی کے ساتھ 48.04 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی (لندن کروڈ)کی مئی کے لئے فراہمی کے معاہدے 39 سینٹ کی کمی کے ساتھ 50.98 ڈالر فی بیرل میں ہوئے ۔خام تیل کی مذکورہ نرخ 30 نومبر 2016 کے بعد پہلے کم ترین نرخ بتائے گئے ہیں۔