(اے پی پی):دنیا کی بیس بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 کا اجلاس چین میں ختم ہوگیا ۔اس موقع پر چین نے عالمی معیشت کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جی 20 گروپ کا دو روزہ سربراہ اجلاس میں چین کے شہر ہانگ ژو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امریکا، برطانیہ ، روس اور بھارت سمیت 20 ممالک کے صدور اور وزیر اعظم شریک ہوئے۔ اختتامی اجلاس سے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کے یہاں جمع ہونے کا مقصد ایک ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی اور اقتصادی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے افہام و تفہیم کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے ۔ اجلاس کے بعد میزبان ملک چین کی جانب سے ایک شاندار عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا اور ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چینی لوک گیتوں کے علاوہ چینی شہر کے مشہور مقامات کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی ، اس موقع پر چینی فنکاروں نے اپنا روایتی رقص بھی پیش کیا ۔