خبرنامہ

دواؤں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، ابتدائی مسودہ تیار

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ) نے ملک بھر میں دواؤں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دواؤں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا ابتدائی مسودہ تیارکرلیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا ابتدائی مسودہ مستند بنانے کے لیے مسودہ مزید غورکرنے اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی کو پرکرنے کے لیے تمام دوا ساز کمپنیوں اور امپورٹرز سمیت دیگراسٹیک ہولڈرزکوارسال کردیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ فہرست پررائے موصول ہونے کے بعد فہرست کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھرمیں دوا سازی کے عمل میں شریک 700 کے قریب ملکی و غیر ملکی دوا ساز کمپنیوںکی جانب سے تیارکی جانے والی دواؤں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے دواؤں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا ابتدائی مسودہ تیارکرلیا ہے۔ ڈریپ نے ابتدائی مسودہ تمام دوا ساز کمپنیوں اور امپورٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو غور کے لیے بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ابتدائی اس فہرست میں کمی بیشی اور خامیوں کو دورکرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ کمپیوٹرائزڈ فہرست کوحتمی شکل دیا جا سکے۔