خبرنامہ

دھرنے کے بعد سبزیوں کی قلت، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

دھرنے کے بعد سبزیوں کی قلت ، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
لاہور(ملت آن لائن) تین دن کے دھرنے کے بعد گزشتہ روززندگی تو معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے مگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ تفصیل کے مطابق دھرنے اور احتجاج کے بعد خدا خدا کر کے معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں مگر تین دن کی سپلائی بندش کے بعد سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔
ٹماٹر 100 روپے، سبز مرچ 100 روپے، مٹر 150 روپے، ادرک 130روپے، لہسن 110 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ اسی طرح گاجر 30 روپے اور مولی 20 روپے کلو فروخت ہوتی رہی۔ اس صورتحال میں غریب عوام پریشان رہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے سبزیاں مزید مہنگی ہوئی ہیں، اب انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرے۔ دوسری جانب مارکیٹ کمیٹی اور مارکیٹ کے نرخوں میں واضح فرق ہے جس کے باعث خریداروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔