خبرنامہ

رواں مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 6 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آٹو انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق جولائی 2018ء سے اکتوبر تک گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ان کی فروخت بڑھنے کارجحان بھی برقرار ہے۔ اکتوبر میں گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مجموعی طورپر ایک ماہ میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 24ہزار سے زائد رہی۔