خبرنامہ

رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں لیڈر گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں4فیصد کمی

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی)رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں لیڈر گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں4فیصد کمی تفصیلات کے مطابق گز شتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں11کروڑ 10لاکھ ڈالر کے2لاکھ 95ہزار درجن لیدر گارمنٹس ایکسپورٹ کیے گئے تھے جا رواں سال اسی عرصہ میں 4فیصد کمی کے ساتھ 10کروڑ 70لاکھ ڈالر ہو گئی اور لیدر گامنٹس کا مجموعی حجم 2لاکھ 87ہزار درجن رہالیدر گارمنٹس کے ایکسپورٹرز کے مطابق موسم سرما سے پہلے حکو مت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا تھا جس لیدر گارمنٹس کی تیاری لا گت میں اضا فہ ہوا اور مینو فیکچرز کو موسم سرما کا یہ گارمنٹس بر وقت تیار کرنے میں مشکلات کا سا منا رہا اور لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں کمی ہو ئی ۔