خبرنامہ

رواں ما لی سال پہلے 7ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 4فیصد اضا فہ

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں ریڈی میڈ گار منٹس کی برآمدات میں 4فیصد اضا فہ تفصیل کے مطابق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں1ارب 25کروڑ ڈا لر کے 1کروڑ 82لا کھ درجن ریڈی میڈ گار منٹس برآمد کیے گئے تھے جو رواں سال اسی عرصہ میں 4فیصد اضا فے کے ساتھ1ارب 30کروڑ ڈا لر برآمد ہو ئے اور انکا مجموعی حجم 1 کروڑ 86لا کھ درجن رہا ریڈی میڈ گا رمنٹس کے برآمد کندگان کے مطا بق پا کستان کے ریڈی میڈ گا منٹس پو ری دینا میں ڈا ئزننگ ،خوبصورتی اور مضبوطی کے لحا ظ سے انٹر نیشنل ما رکیٹ میں بہت زیادہ پسند کیے جا تے ہیں دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت قیمتیں زیادہ ہو نے کی وجہ بھی ریڈی میڈ گار منٹس کی برآمدات میں کمی نہ لا سکی برآمد کندگان نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ کم از کم 5سال کے لیے فکس کر دیے جا ئیں تو ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات مزید بڑھ سکتی ہیں جس سے برآمد کندگان سے لیکر مزدور تک خوشحال ہو گا اور پا کستان کے زر مبا دلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے۔