خبرنامہ

رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 8فیصد کمی

فیصل آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 8فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گزشتہ ما لی سا ل کے پہلے 8ماہ میں 22کروڑ 21لاکھ ڈالر کے 5لاکھ 98ہزار درجن لیدر گارمنٹس بر آمد کیے گئے تھے جو رواں سال اسی عرصہ میں 8فیصد کمی کے ساتھ 20کروڑ 53لاکھ رہے اور لیدر گارمنٹس کا مجموعی حجم 5لاکھ 43ہزار درجن رہا لیدر گارمنٹس کے برآمدکندگان کے مطا بق رواں سال ایشیاء سمیت یورپ میں سردی کی لہر نہ ہو نے کے برابر رہی جس کی وجہ سے لیدرگارمنٹس کی مانگ انٹر نیشنل مارکیٹ میں انتہا ئی کم رہی اور مقا بلے کی اس دوڑ میں پا کستان میں لیدر گارمنٹس کی پیداواری لا گت دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت بہت زیادہ ہے اور انتڑ نیشنل مارکیٹ میں پاکستا نی لیدر گارمنٹس مصنوعات کے ریٹ بھی زیادہ ہیں آج کے اس جدید دور میں با ئراور کسٹمر کم قیمت پر توجہ دیتا ہے لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں کمی کی دوسری بڑی وجہ پا کستا نی ریٹس تھے۔