خبرنامہ

روسی گندم کی برآمدی نرخوں میں اضافہ

ماسکو (ملت + اے پی پی) روسی کرنسی روبل کی قدر مستحکم ہونے سے روسی گندم کی برآمدی نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔روس کی اعلی معیار کی گندم کے بلیک سی ریٹ برائے مارچ سپلائی 192 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ رہے۔جبکہ میز کارن(مکئی) کے نرخ ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ رواں ہفتے 179 ڈالر فی ٹن رہے۔مصر نے 5لاکھ 35 ہزار ٹن گندم کی خریداری کر لی ہے جن میں سے 2 لاکھ 35 ہزار ٹن روسی گندم ہے۔روس نے جولائی 2016سے یکم مارچ 2017 کے دوران 24.6 ملین ٹن اجناس بر آمد کیا ہے جس میں 19ملین ٹن گندم شامل ہے۔روس میں گزشتہ سال ریکارڈ 120.7 ملین ٹن اجناس کی پیداوار ہوئی،رواں سال یہ پیداوار 105سے110 ملین ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔روس میں تیسری درجے کی گندم کی مقامی قیمت 10,300 روبلز فی ٹن ہے۔