خبرنامہ

زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے
کراچی (ملت آن لائن) ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر 19 ارب 69 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ ڈالر گھٹ کر 19 ارب 69 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔
گزشتہ سال کے مقابلے ملکی زرمبادلہ 5 ارب ڈالر گر چکے ہیں ، عالمی ادائیگیوں کے زور کے باعث زرمبادلہ ذخائر دبائو کا شکا رہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایکسپورٹس اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ لیے تو بہت جلد روپیہ بھی ڈالر کے سامنے ڈھیر ہونا شروع ہوجائے گا ۔