خبرنامہ

زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 193.6 ملین ڈالر اضافے سے 21.7 ارب ڈالر ہوگیا: سٹیٹ بینک

اسلام آباد (ملت آن لائن + اے پی پی) زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں 193.6 ملین ڈالر کا اضافہ ہونے سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 21.7 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 7 اپریل 2017ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 222 ملین ڈالر کے اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 16.68 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔