اسٹیٹ بینک:(اے پی پی) ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر ایک مرتبہ پھر سے 23 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائرکی مالیت 18 ارب 18 کروڑ ڈالر ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 89 کروڑ ڈالر موجود ہیں ۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی وجہ ایکسپورٹ کی رقم کی آمد اور عیدالاضحی سے قبل ترسیلات زر میں بہتری ہے ۔