خبرنامہ

سام سنگ الیکٹرانکس کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.8 بلین ڈالر منافع

سیؤل (ملت آن لائن + اے پی پی) سام سنگ الیکٹرانکس کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9 ٹریلین وون (8.8 بلین ڈالر) آپریٹنگ منافع حاصل ہوا ہے۔ سام سنگ سے جاری ایک بیان کے مطابق انہیں جنوری تا مارچ 2017ء کے دوران گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 48.2 فیصد زیادہ 9.9 ٹریلین وون آپریٹنگ منافع حاصل ہوا ہے گو کہ ان کی اس سہ ماہی میں نوٹ سیون کی ریکال جاری رہی اور ان کے ڈی فیکٹو سربراہ کو ایک کرپشن سکینڈل میں گرفتار بھی کیا گیا۔ سام سنگ کے مطابق ان کی تاریخ میں یہ دوسرا بڑا سہ ماہی آپریٹنگ پرافٹ ہے۔ اس سے قبل انہیں 2013ء کی تیسری سہ ماہی میں 10.1 ٹریلین وون آپریٹنگ منافع حاصل ہوا تھا۔