خبرنامہ

سعودی آئل کمپنی ’’آرامکو‘‘ کا مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ

ریاض ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرامکو حکام نے مصر کی سرکاری تیل کمپنی جنرل پٹرولیم کارپوریشن کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جبکہ مصر کے ایک سرکاری عہدے دار نے فیصلے کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے سعودی عرب سے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل ہونے کا سبب نہیں بتایا۔ رپورٹ کے مطابق تاجروں نے گذشتہ ہفتے خبررساں ادارے رائیٹرز کو بتایا تھا کہ مصر کو اکتوبر میں سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کی مد میں امداد نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے مصر کی سرکاری تیل کمپنی کو عجلت میں ٹینڈرز بڑھانا پڑے ہیں جبکہ مصر کو ڈالرز کی شدید قلت کا سامنا ہے اور خام تیل مہیا کرنے والوں کے واجبات بڑھتے جارہے ہیں۔