خبرنامہ

سعودی عرب کا یمنی ریال کے استحکام کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

ریاض ۔ (ملت+اے پی پی) سعودی عرب نے قحط زدہ یمن کی کرنسی ریال کی گرتی ساکھ کو سنبھالا دینے کے لیے اس کے مرکزی بینک کو ہنگامی بنیاد پر 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یمن کو ہنگامی بنیادوں پر رقم کی فراہمی کا مقصد یمنی ریال کی گرتی ساکھ کو سہارا دینا ہے جس کے گرنے سے ملک میں اشیاء بالخصوص اشیائے خوراک کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ادھر سعودی حکومت کی جانب سے یمن کو رقم کی فراہمی کے فوراً بعد یمنی ریال کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ 820 ریال فی ڈالر سے کم ہو کر 700 ریال فی ڈالر پر آ گئی۔