خبرنامہ

سعودی عرب کو گلوبل اسلامی بانڈز کی فروخت سے 9 بلین ڈالر حاصل

ریاض (ملت آن لائن + اے پی پی) سعودی عرب نے اپنے پہلے گلوبل اسلامی بانڈز کی فروخت سے 9 بلین ڈالر حاصل کر لئے۔سعودی حکومت کی جانب سے ایک اعلان کے مطابق پہلے گلوبل اسلامی بانڈز(سکوک) کی فروخت سے 9 بلین ڈالر کما لئے گئے ہیں جس سے سعودی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخآئر پر پڑنے والا دباؤ کم ہو گا۔سعودی عرب نے گذشتہ سال اکتوبر میں پہلی بار ڈیٹ مارکیٹ میں انٹری دیتے ہوئے روایتی بانڈز کی فروخت سے 17.5 بلین ڈالر سرمایہ اکٹھا کیا تھا۔سعودی حکومت کے مطابق سرمایہ کار ان کے اسلامی سکوک بانڈز میں بے حد دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ان کی آرڈر بک 33 بلین ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔سعودی عرب نے مختلف مدت بلوغت رکھنے والے دو بانڈز جاری کیے ہیں جن میں سے ایک 2022 اور دوسرے 2027 میں میچیور ہوں گے۔