خبرنامہ

سلک بینک اور ہم مارٹ کےمابین سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) سلک بینک لمیٹڈ اور ہم مارٹ نے ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈز کو خریداری پر 25فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائیگا۔ سلک بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاہدے پر سلک بینک کی جانب سے نعمان انوربٹ اور ہم مارکیٹ کی طرف سے سی ای او ملک فیصل قیوم نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدے سے سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو خریداری پر رعایت جبکہ ہم مارکیٹ کی فروخت کے اضافہ میں مدد ملے گی۔