خبرنامہ

سندھ کی 15 شوگر ملوں کی مانیٹرنگ سخت

ایف بی آر:(ملت+اے پی پی) نے سیلز ٹیکس کم ادا کرنے پر سندھ کی 15 شوگر ملوں کی مانیٹرنگ سخت کردی ہے جبکہ شوگر ملوں کا ماہانہ ڈیٹا جمع کرنا بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی کے افسران شوگر ملوں کی پیداوار اور فروخت کا ماہانہ اعداوشمار جمع کررہے ہیں۔ شوگر ملز 15 جنوری کو سیلز ٹیکس جمع کرائیں گی ۔شوگر ملوں کی جانب سے ادا کئے جانے والے سیلز ٹیکس کو ڈیٹا سے ملایا جائے گا ۔ ذرائع ایل ٹی یو کے مطابق کم سیلز ٹیکس ادا کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔