خبرنامہ

سونے کی تولہ قیمتوں میں اضافہ

سونے کی تولہ قیمتوں میں اضافہ
کراچی:(ملت آن لائن) سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی تولہ ودس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔صرافہ مارکیٹس میں سونے کی تولہ قیمت 100روپے اضافے سے 53200اوردس گرام 86 روپے بڑھ کر45600ہوگئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر اضافے سے 1280ڈالرفی اونس ہو گئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت 10روپے بڑھ کر 790اوردس گرام 8.57روپے کے اضافے سے 677.14روپے ہوگئی۔