خبرنامہ

سونے کی تولہ قیمت 600 روپےاضافےسے51 ہزار700 روپے ہوگئی

کراچی:(اے پی پی) بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 51 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت16 ڈالر کے اضافے سے 1348 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور514 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس سے صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44ہزار 314 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے740 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 640 روپے ہوگئی۔