خبرنامہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی:(ملت آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالراضافے سے 1264 ڈالر پر پہنچ گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالراضافے سے 1264 ڈالرہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تولہ قیمت54 ہزار 450 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 671 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 694.28 روپے ہوگئی۔