خبرنامہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی:(ملت آن لائن) سونے کی قیمت9 ڈالر کے اضافے سے 1324 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کے اضافے سے 1324 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49028 ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے840 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت720 روپے پرمستحکم رہی ہے۔