خبرنامہ

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی:(ملت آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1276 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1276 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر53 ہزار100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45 ہزار 514 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 اور دس گرام660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔