خبرنامہ

سونے کی قیمتوں میں کمی

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی:(ملت آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے سے 1339 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے سے 1339 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور172 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57 ہزار200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 28 روپے رہ گئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت850 اور دس گرام728 روپے پر برقرار رہی۔