خبرنامہ

سونے کی قیمتوں میں کمی

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی:(ملت آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کے اضافے سے1337 ڈالر کی سطح پر پہنچ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کے اضافے سے1337 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور172 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48685 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت702.85 روپے پرمستحکم رہی ہے۔